پیر 20 جنوری 2025 - 15:39
آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے علمی ورثے، افکار اور سیرت پر عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد

حوزہ/ آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے افکار اور سیرت پر خصوصی کانفرنس منعقد کرنے والی کمیٹی نے محققین سے درخواست کی ہے کہ وہ اس عظیم عالم کے بارے میں اپنے تحقیقی آثار اور مقالات کو کانفرنس کی انتظامیہ تک پہنچائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آ آیت اللہ سید محمد سعید حکیم کے افکار اور سیرت پر خصوصی کانفرنس منعقد کرنے والی کمیٹی نے حوزہ علمیہ نجف اشرف کے فضلا اور عتبہ حسینیہ کے کچھ کارکنان پر مشتمل ایک وفد کو مقدس شہر قم مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ وفد تحقیقی آثار اور مقالات وصول کرنے کے لیے قم المقدسہ کا سفر کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق: کمیٹی محققین اور مصنفین سے ملاقات کرے گی اور ان کے تحقیقی آثار وصول کرے گی، اس کے ساتھ ساتھ، پیش کیے گئے آثار کی قبولیت کے طریقہ کار، ضوابط اور ان سے متعلقہ حقوق کے بارے میں بھی تفصیلات بیان کی جائیں گی۔

کانفرنس کی تفصیلات:

مقام انعقاد: مقدس شہر قم، بلوار جمہوری اسلامی، فرعی ۳۶، کوچہ ۶، پلاک ۹، مجتمع وارث انبیاء کا ہال۔

تاریخ انعقاد: جمعرات ۴ بہمن ۱۴۰۳ (23 جنوری 2025)سے منگل ۹ بہمن ۱۴۰۳ (28 جنوری 2025)تک۔

صبح: ۹ بجے سے ۱۲ بجے تک۔

دوپہر: ۱:۳۰ بجے سے ۴:۳۰ بجے تک۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha